ٹیکنالوجی
ایپل کے نئے آئی فون 17کی قیمت کتنی ہوگی؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایپل کی جانب سے فروری 2026ء میں متعارف کروائے جانے والے آئی فون 17کی قیمت کتنی ہوگی؟ اس حوالے سے بلومبرگ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے نیا آئی فون 17 ای 19 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ یہ نیا فون گزشتہ سال کے آئی فون 16 ای کی جگہ لے گا مگر زیادہ اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی قیمت 599 ڈالرز ہوگی۔ گزشتہ سال آئی فون 16 ای کو ایپل نے اسی قیمت میں متعارف کرایا تھا اور حالیہ مہینوں میں ریم چپس کی قلت کے باعث امکان تھا کہ آئی فون 17 ای کی قیمت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ البتہ آئی فون 17 ای کافی حد تک آئی فون 16 ای جیسا ہی ہوگا۔



