ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی میں نئے فیچر کا اضافہ، صارفین دنگ رہ گئے

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی نے اپنے مقبول آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) چیٹ جی پی ٹی میں نئے فیچر کا اضافہ کر دیا ہے جس کو دیکھ کر صارفین دنگ و حیران رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ان میں سے ایک فیچر لاک ڈان موڈ ہے جبکہ دوسرا ایلیویٹڈ رسک لیبلز ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ان ٹولز کا مقصد صارفین کو خطرے کا باعث بننے والے ممکنہ فیچرز سے خبردار کرنا ہے جبکہ باہری کنکشن کو محدود کرنا ہے۔ ان سے صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا امکان کم از کم ہو جائے گا۔ کمپنی کے مطاق یہ فیچر پروموٹ انجیکشن اٹیکس کی روک تھام کریں گے۔

ہروموٹ انجیکشن اٹیک میں ہیکرز کسی ویب پیج یا فائل میں مشتبہ ہدایات کو ایمبیڈ کر دیتے ہیں تاکہ اے آئی سسٹم سے خفیہ تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔ چونکہ اے آئی چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی میں ڈاکومنٹ ریڈنگ، ویب برازنگ اور ایپ کنکشنز جیسے فیچرز عام ہوتے ہیں تو پروموٹ انجیکشن کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ کمپنی کے مطابق لاک ڈان موڈ ایک آپشنل فیچر ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ باہری سسٹمز سے چیٹ جی پی ٹی کا تعلق کم از کم ہو۔ جب اس فیچر کو ان ایبل کیا جائے گا تو مخصوص ٹولز اور کنکشنز تک رسائی کو محدود یا ڈس ایبل کر دے گا۔ اوپن اے آئی نے بتایا کہ بیشتر صارفین کو لاک ڈان موڈ استعمال کرنے کی ضرورت ہے بلکہ یہ ان صارفین کے لیے ہے جن کے اکانٹس میں حساس تفصیلات ہوتی ہیں یا ان کے لیے ہیکنگ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button