ٹیکنالوجی

ایپل کے فولڈ ایبل فون کا ڈیزائن کیسا ہو گا، جھلک سامنے آگئی

برطانیہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایپل کی ڈیوائسز کے حوالے سے لیکس کرنے والے ایک ایکس (ٹوئٹر) صارف نے آئی فون فولڈ کے 3 ڈی خاکے جاری کیے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں جب آئی فون فولڈ کا ڈیزائن لیک ہوا ہو جو کہ دیکھنے میں دیگر کمپنیوں کے فولڈ ایبل فونز سے زیادہ بڑا نظر آتا ہے۔

مختلف رپورٹس میں یہ بات تو ثابت ہوچکی ہے کہ ایپل کی جانب سے اس فولڈ ایبل فون پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے اور اسے ستمبر 2026 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت اور نام کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button