دنیا کا پہلا ڈوئل سکرین سمارٹ، صارفین حیران و دنگ

چین (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور شاہکار بنا ڈالا ہے، دنیا کا پہلا ڈوئل سکرین سمارٹ فون متعارف کروا دیا جس کو دیکھ کر صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بگ می نامی کمپنی کا اسمارٹ فون بگ می ہائی بریک ڈوئل بہت زیادہ منفرد فون ہے۔ ہائی بریک ڈوئل بنیادی طور پر ڈوئل اسکرین فون ہے جس کے آگے اور پچھے دونوں جانب اسکرینیں دی گئی ہیں۔ فرنٹ اسکرین ایل سی ڈی پینل پر مشتمل ہے جبکہ بیک پر ایک کلر ای انک اسکرین دی گئی ہے، جسے ای بکس پڑھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون ہے جس کے دونوں جانب اسکرینیں موجود ہیں۔ البتہ ابھی فون کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں مگر یہ چینی کمپنی ای انک فونز تیار کرنے کے لیے معروف ہے۔ ای انک اسکرین والے فون کی بیٹری لائف طویل ہوتی ہے اور آنکھوں پر بھی دباؤ نہیں بڑھتا۔ اس فون کی قیمت کیا ہوگی اور اسے کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، کمپنی نے ابھی اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا۔



