ہورواسکوپ

آج کا دن کیسا رہے گا؟

حمل' ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلواور حوت کے ستاروں پر یقین رکھنے والوں کے لئے اچھی اور بری دونوں تفصیلات

لاہور(کھوج نیوز) آج کا دن کیسا رہے گا ؟ اس حوالے سے ”کھوج نیوز” نے اپنے قارئین کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ایک بلاگ شروع کیا ہے تو لہٰذا آج کے دن کے متعلق جانیئے کے لئے تفصیلات پڑھیں۔

حمل

آج آپ کو اپنے گھر میں تبدیلیاں لانے اور سنوانے یا سجانے کے مواقع میسر آ سکیں گے۔ اپنے گھر کی کسی بھی قسم کی تزئین و آرائش بھی کرسکیں گے۔ بہت سے معاملات کو حل کرنے میں اپنے دوست احباب کی مدد حاصل ہونے سے آپ کے حوصلے جوان اور جذبے توانا رہیں گے۔ آج آپ جو بھی کرنا چاہتے ہیں اسے آنے والے کل تک کے لئے مؤخر مت کریں۔ آپ کا کوئی سینئر راشتہ دار اپنی تجاویز اور اپنے تبصروں کی وجہ سے آپ کو اس حد تک بے چین کر سکتا ہے کہ آپ اپنے تعلقات کی پرواہ کیے بغیر اس سے جھگڑا شروع کر سکتے ہیں ۔ اپنے آپ کو سنبھالیں اور حالات میں جنم لینے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

ثور

آج صبح سے ہی آپ اپنے پیاروں کی مشکلات میں کمی لانے کی کوششوں میں مصروف ہو سکتے ہیں جبکہ آپ کے لئے ان مسائل سے نبرد آزما رہنا بھی ضروری ہوگا۔ اصل میں آج کا دن اپنے خاندانی حالات میں بہتری اور سکون لانے کے ساتھ ساتھ مالی حالات میں بہتری لانے کے لئے بھی بہت زیادہ مدد گار ثابت ہو سکے گا۔ آج اپنے نئے منصوبوں کے علاوہ اپنے التواء کا شکار معاملات کو حل کرنے کے عملی اقدامات کی بنیاد رکھیں تا کہ کسی بھی کامیابی کے بارے میں آپ کو ذاتی خوشی نصیب ہو سکے۔ آج اپنا شیڈول بہت زیادہ مصروفیت والا نہ بنائیں کیونکہ اس پر عمل کرناممکن نہ ہوگا اور ساری ترجیحات الجھائو کا شکار ہونے سے کامیابی کی منزل دور ہو سکے گی۔

جوزا

آج اپنے بہت سے اہم اور تعمیری آئیڈیاز کو اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ باہمی گفتگو میں زیر بحث لا سکیں گے۔ آ پکو اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی پیارے کی مالی اور اخلاقی مدد حاصل ہونے سے اپنے مالی معاملات کو مستحکم بنانے میں خاص مدد حاصل ہوسکے گی اور اسی کی بنیاد پر اپنے بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی بھی با آسانی کر سکیں گے۔ آج کا دن کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے لئے بہترین ثابت ہوسکے گا لیکن اگر اپنے ماضی کے تجربات کو برئوے کار لانے کا موقع ملے تو نتائج یقینی طور پر بہت شاندار ہوسکیں گے۔ آج آپ کو خاص طور پر اپنے پیاروں کی ضروریات اور خواہشات کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہوگا تا کہ اپنے آپ کو مطمئن اور پرسکون بنا سکیں۔

سرطان

آج آپ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی وجہ سے اپنے جذباتی اور پیار بھرے معاملات کو نظر انداز کرنے کا باعث بن سکیں گے جبکہ آپ کے پیاروں کو وقت اور توجہ نہ دینے کی شکایت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ اصل میں آج کا دن کسی بھی قسم کی کاروباری مصروفیات کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہونے کی وجہ سے آپ کی نظر فوائد کے حصول پر ہی مرکوز رہے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنی رقم کو نقصان سے بچانے کی سوچ بھی حاوی رہ سکے گی۔ آپ کو اپنے معمولات اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچنا چاہیے اور اپنی توجہ کو مزید کام کرنے کی جانب مبذول رکھ کر مالی فوائد کا حصول ممکن بنا سکیں گے لیکن اپنے ذاتی سکون کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

اسد

آج آپ کو کسی قسم کی مقابلہ بازی اور دوسروں کو چیلنج کرنے والی مصروفیات میں شامل نہیں ہونا چاہیے اگر آپ کو مواقع میسر آ سکیں تو اپنے دن کا بیشتر حصہ اپنے جاری امور کے علاوہ اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنی پیار بھری زندگی کو نیا رخ دینے کے لئے کوئی اہم اور دور اندیشی پر مبنی فیصلہ بھی کرنا ہوگا۔ کسی قریبی فرد کے خلوص اور پیار سے آپ بہت مطمئن اور پر سکون ہو سکیں گے ۔ شام میں اپنے دوستوں کے ساتھ میل ملاقات بھی ہوسکتی ہے لیکن ایسے اچھے حالات میں آج کچھ حل طلب معاملات بھی سامنے آ سکتے ہیں اس کے لئے دوسروں کو الزام نہ دیں اور نہ ہی غصہ کریں کیونکہ آپ کے دوست آپ کی مدد کے لئے تیار ہوں گے۔

سنبلہ

آج کا دن اپنے کاروبار کو مزید ترقی دینے کے لئے بہتر ثابت ہوسکے گا جس کی وجہ سے اپنے دلیرانہ منصوبوں کو عملی شکل بھی دے سکیں گے ۔ آپ کا جوش و جذبہ اس قدر بلند اور آپ کا اعتماد اپنا مضبوط ہوگا کہ آپ جو بھی کریں گے آپ کے راستے میں کوئی چیز رکاوٹ نہ بن سکے گی۔ اس کے علاوہ آپ کے اپنے پیاروں سے تعلقات مزید مضبوط ہونے کے علاوہ انتہائی خوشگوار بھی ہوں گے۔ آپ کو ہر حال میں حقیقت پسندی سے کام لے کر آگے قدم بڑھنا ہوں گے اور ہر حال میں اپنی قیاس آرائیوں اور دوسروں کے بارے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات سے اپنے آپ کو بچانا ہوگا جبکہ کسی منفی سوچ کو سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔

میزان

آج آپ کے پاس کام کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہوں گے لیکن آپ کو کسی طور پر بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ مجموعی طور پر آپ اپنی ذاتی حالت میں بہترین اور مثبت خیالات کے حامل ہوں گی اس لئے اپنے آپ کو پریشان کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اگر آپ کو کسی قسم کی کوئی مشکل محسوس ہو گی تو اس کا تعلق آپ کی عملی کاوشوں میں کمی یا عمدہ گفتگو کر کے دوسروں کو متاثر نہ کرنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے اس لئے اپنی ان خوابیوں کی جانب خاص توجہ دیں۔ اپنے باقی معاملات کی نسبت آپ کو اپنے پیار محبت کے درپیش پیچیدہ حالات کی جانب خاص توجہ دینی ہوگی مگر اس مرحلہ پر خاصا متحرک ہونا پڑے گا تا کہ دوسروں کو ان کے وعدوں کا پابند بنا سکیں۔

عقرب

آج آپ کو اپنے کاروباری معاملات میں کامیابی میسر آ سکے گی جبکہ اپنے گھریلو معاملات کو بھی با آسانی نمٹا سکیں گے۔ آپ کی کامیابیوں کو آپ کی جانب سے اپنائی گئی تبدیلیوں کے پس منظر میں ہی دیکھا جائے گا جبکہ آپ کی کاوشوں کو سراہا بھی جائے گا لیکن ممکنہ طور پر آپ کو دوسروں کے نقطہ نظر کو بھی اہمیت دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آج آپ کو کسی طرح کی نئی ذمہ داریوں کو قبول نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس طرح بہت سے معاملات کو ایک ساتھ نمٹانا آپ کے لئے مشکل ہو جائے گا ۔ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے خاص فرد سے ہوسکتی ہے جس سے ملاقات کا آپ کو بہت اشتیاق تھا آج آپ کی یہی خواہش حقیقت بن سکتی ہے۔

قوس

آج کا دن آپ کے لئے اپنے دوست احباب سے میل ملاقات کرنے یا کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے موافق اور مدد گار ثابت ہوسکے گا۔ اس لئے ایسے امور پر اجتناب کریں جن میں منفی عناصر حاوی ہوں ۔ اپنے معمولات زندگی میں تبدیلیا ں لانے کی کوششوں کو شک و شبہ کی نگاہ سے ضرور دیکھیں تا کہ آپ کے پیار محبت کے معاملات مزید بہتر ہوسکیں۔ آج آپ کو اپنے پیشہ وارانہ اہداف کی جانب خاص طور پر متوجہ رہنا ہوگا اور موجودہ مصروفیات کی وجہ سے آپ کو اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے خاص جدوجہد کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرنی چاہیے۔ آپ کی لگن اور عزائم آپ کو رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد فراہم کر سکے گی۔

جدی

آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہوسکتی ہے جس سے ہونے والی پرانی ملاقات کا نشہ ہر وقت آپ کو خوابوں بھری دنیا میں مگن رکھتا تھا ۔ آپ نے ایک طویل عرصہ جس ہستی کے بارے میں بے انتہاء سوچا ہوگا آج ممکنہ طور پر آپ کو کسی تقریب میں مل سکتا ہے۔ آج آپ کو خاصل طور پر اپنی پیار محبت بھری زندگی کی جانب متوجہ رہنا ہوگا اور انجانے میں ہونے والی اپنی غلطیوں کو قبول کرنا ہوگا۔ آپ کو اپنی مالی حالت میں بہتری کے لئے پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنے پیاروں سے دل کھول کر باتیں کرنی چاہئیںاور آج کسی دوسرے کے کندھے پر رکھ کر گولی چلانے سے گریز کریں اور اپنا مقصد لازمی پیش نظررکھ کر خود کو کامیاب بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

دلو

آج اپنی گھریلو زندگی میں تبدیلی لانے کی کوششوں میں مصروف ہوسکتے ہیں۔ آپ کو آج اپنے دوست احباب کے ساتھ گپ شپ کرنے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے ۔ آپ کو دوسروں کی باتیں سننے کا حوصلہ ہی پیدا نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں بولنے کا موقع بھی فراہم کرنا چاہیے تا کہ وہ اپنے دلی جذبات کا واضح اظہار کرسکیں۔ اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی بھی مخلص فرد سے بحث و تکرار میں ملوث ہونے سے ہر حال میں بچیں اور ممکنہ طور پر مصلحت پسندی سے کام لے کر اپنا کام نکالنے کی کوشش کریں۔ اگر کوئی فرد آپ سے اختلاف رائے کا اظہار کرے تو اس کا برامت مانیں بلکہ اپنی پیار کرنے کی صلاحیت سے دوسروں کو متاثر کرنے کی کوشش کریں۔

حوت

آج آپ کے منصوبے بہت بڑے ہونے کی وجہ سے کئی گھریلو امور ملتوی ہو سکتے ہیں لیکن آپ کو کوشش کر کے اپنے مختلف مگر اہم گھریلو امور کو بھی لازمی نمٹانا چاہیے۔ اپنے معاملات میں آپ کو اپنے پیاروں کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ آپ کو کسی منافع بخش کاروبار کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں گی جبکہ کسی قسم کا معاہدہ کر کے آپ فائدہ کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔ آپ کو سرمایہ کاری کرنے اور اپنے مالی مفادات کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت کا احساس پیدا ہوسکے گا جس کے بعد ہی آپ کو عملی قدم اٹھا سکیں گے لیکن آپ کو کسی صورت بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ورنہ معاملات پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button