پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے نائب وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی سلامتی کے لیے اس کے کردار کا بھی اعتراف کیا گیا: آئی ایس پی آر

راولپنڈی(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبد اللہ نے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بتایا ہے کہ آرمی چیف اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران دو طرفہ دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی سلامتی کے لیے اس کے کردار کا بھی اعتراف کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آرمی چیف نے سعودی زمینی افواج کی استعداد میں اضافے کے لیے پاک فوج کی معاونت کی توثیق کی۔ اس کے علاوہ سعودی نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی فورم کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button