ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے انسٹا گرام کے مقابلے میں نئی ایپ متعارف کروا دی

ٹک ٹاک نوٹس کو ایسے افراد کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے جو تصویری مواد شیئر کرنا پسند کرتے ہیں' یہ ایپ 2 فیڈز فار یو اور فالوونگ پر مشتمل ہوگی ا

آسٹریلیا( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک نے میٹا کی فوٹو شیئرنگ سروس انسٹا گرام کے مقابلے میں اپنی نئی ایپ متعارف کرا دی ہے۔ٹک ٹاک نوٹس نامی ایپ میں صرف تصاویر کو ٹیکسٹ اپ ڈیٹس کے ساتھ شیئر کیا جا سکے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق متعارف کروائی جانے والی نئی ایپ ابتدائی طور پر آسٹریلیا اور کینیڈا میں متعارف کرائی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہم تصویری اور تحریری مواد کے لیے مختص ٹک ٹاک نوٹس میں ابتدائی تجربات کر رہے ہیں۔ بیان کے مطابق ہمیں توقع ہے کہ ٹک ٹاک صارفین اس نئی ایپ میں تصاویر کے ذریعے اپنے قیمتی لمحات شیئر کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک نوٹس کو ایسے افراد کے لیے ہی ڈیزائن کیا گیا ہے جو تصویری مواد شیئر کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ایپ 2 فیڈز فار یو اور فالوونگ پر مشتمل ہوگی اور اس میں مواد بالکل اسی طرح نظر آئے گا جیسا انسٹا گرام میں نظر آتا ہے۔ یعنی تصاویر کو طویل کیپشن کے ساتھ پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button