پاکستان

خواجہ آصف نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کیوں کیا؟

ملک میں ن لیگی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصے کا سامنا 'ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے خود ن لیگ میں بے چینی بڑھ رہی ہے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کیوں کیا ؟ بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں ن لیگ کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصے کا سامنا ہے، ایسے میں لیگی قیادت کی لندن میں موجودگی سے نہ صرف پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے، بلکہ مہنگائی کی وجہ سے پارٹی قیادت کو ملک میں شدید عوامی غصے کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھلے اکتوبر میں آجائیں، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری واپس آجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہمارے حلقوں میں اور عوام میں بے چینی ہے، مریم نواز عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصے کا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے خود ن لیگ میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button