پاکستان

آرمی چیف کا ایکشن، لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی ”بتی گل”

آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ وہ خبریں دینے اور لیگ کرنے سے گریز کریں

لاہور(کھوج نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈر کو نئے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو خبردار کیا ہے کہ ان کی جانب سے ادارے کی معلومات لیک کرنے کا سلسلہ بند کریں ورنہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی ”بتی گل” ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ وہ خبریں دینے اور لیگ کرنے سے گریز کریں ۔ واضح ہو کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور بطور ڈی جی ایس پی آر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان کا جھکائو عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب بھی بتایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button