پاکستان
پرویز الٰہی کا شجاعت حسین سے رابطہ، معاملہ حل کروانے کی درخواست
پرویز الٰہی کے کہنے پر مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا اور اپنے والد کی رہائی سمیت تمام معاملات کو حل کروانے کی درخواست کی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف پنجا ب کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا ہے اور معاملہ حل کروانے کی درخواست کی ہے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ پرویز الٰہی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات کو حل کروانے اور میرے والد کو رہائی دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی جو اس وقت بیرون ملک مقیم نے انہوں نے پرویز الٰہی کے کہنے پر چوہدری شجاعت حسین سے رابطہ کیا اور اپنے والد کی رہائی سمیت تمام معاملات کو حل کروانے کی درخواست کی جس پر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے تاحال کسی قسم کا جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔