اسٹیٹ بینک میں 20 ملین ڈالرزجمع ،کریڈٹ آرمی چیف کے نام
ملک بھر میں امریکی ڈالرز کےذخیرہ اندوزوں اور اسٹاک ہولڈرز کے خلاف رینجرز کے کامیاب کریک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنے لگے،

لاہور(کھوج نیوز)اسٹیٹ بینک میں 20 ملین ڈالرزجمع ،کریڈٹ آرمی چیف کے نام، ملک بھر میں امریکی ڈالرز کےذخیرہ اندوزوں اور اسٹاک ہولڈرز کے خلاف رینجرز کے کامیاب کریک ڈاؤن کے اثرات سامنے آنے لگے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی اور لاہور کے بڑے صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دوٹوک اندازمیں کہا تھا کہ پاک فوج امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی بے جا انداز میں قیمتوں اور بلیک مارکٹنگ پرشدید ترتشویش میں مبتلا ہے ۔
آرمی چیف نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ اسمگلنگ اور ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، جنرل عاصم منیر کے اس اعلان کے بعد رینجرز نے کراچی اور لاہور کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا اور چھاپے بھی مارے گئے جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک میں 20 ملین ڈالرجمع ہو گئے اور اس کا تمام تر کریڈٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بہت سے مافیاز اور اسٹاک ہولڈرز نے رضا کارانہ طور پر بھی اسٹیٹ بینک میں ذکرہ شدہ امریکی ڈالرز جمع کروائے ہیں اور ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔