کھیل

فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کولمبو پہنچ گئے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ آج وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ شاہنواز دھانی کو بیک اپ بولر کے طور طلب کیا گیا تھا۔

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کولمبو پہنچ گئے۔ شاہنواز دھانی نے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ آج وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔ شاہنواز دھانی کو بیک اپ بولر کے طور طلب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شاہنواز دھانی آج سری لنکا کے خلاف شیڈول میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button