خواجہ آصف کونسی پارٹی کیساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے خواہاں ؟ تفصیل سامنے آگئی
میری خواہش ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں'پی پی پی کی شکایت سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کونسی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ ہم نے اتحادی حکومت میں چودہ مہینے عزت سے گزارے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ہم بطور اتحادی الیکشن لڑیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا حکومتی اتحاد کا تجربہ اچھا رہا، مستقبل میں بھی اچھا رہ سکتا ہے۔ نگراں حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میری خواہش ہے کہ پی پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں’پی پی پی کی شکایت سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے’ن لیگ کا حکومت میں کوئی عمل دخل نہیں ہے’ پی پی کا پنجاب سے متعلق جو شکوہ ہے یہ سنی سنائی باتیں ہیں ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے سنا ہے کہ سندھ میں بہت سی تعیناتیاں پی پی کی مرضی سے ہوئی ہیں۔پنجاب والی بات سندھ کے حوالے سے بھی کہی جاسکتی ہے۔ ساتھ چلنے کی زرداری کی خواہش کا احترام کرتے ہیں ہماری بھی وہی خواہش ہے۔ ہماری سیاست میں نوے کی دہائی میں تلخی تھی۔ پی ٹی آئی نے جو تلخی پیدا کی وہ 75 برسوں میں نہیں ہوئی۔