کھیل

ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

چنئی(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ: جنوبی افریقا کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ, رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے 23ویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے لونگی نگیڈی کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ انکی جگہ جانسن کو پلئینگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔ اس موقع پر بنگلادیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی میچ میں فتح سمیٹیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے توحید ہردوئے کو آرام کروایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button