کھیل
پی ایس ایل 9، کراچی کنگز کی ٹیم کا کپتان کون ؟ نام فائنل ہوگیا
کراچی کنگز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ٹوئٹ کی اور بتایا کہ آئندہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے پچھلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم نے شان کو اس سال ملتان سے ٹریڈ پر حاصل کیا تھا۔ اس حوالے سے کراچی کنگز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ٹوئٹ کی اور بتایا کہ آئندہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ پچھلے ایڈیشن میں کراچی کی قیادت کرنے والے عماد وسیم اب اسلام آباد کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کا پلیئرز ڈرافٹ آج لاہور میں ہوگا۔