پاکستان
اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی
اسٹیبلشمنٹ کو بھی اسحاق ڈار کے بطور وزیر خزانہ بننے پر اعتراض تھا جبکہ لیگی رہنماء کو وزیر خارجہ لانے کیلئے دبائو ڈالا گیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اس مرتبہ وزیر خارجہ کس کے کہنے پر بنایا گیا ؟ اس حوالے سے اصل کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء و سینیٹر اسحاق ڈار کو پہلے وزیر خزانہ کا قلمدان ملنا تھا لیکن اسٹیبلشمنٹ کو بھی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر اعتراض تھا اور مقتدرہ حلقے کا دبائو بھی تھا کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دیا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کو اس مرتبہ وزیر خارجہ عہدہ سونپا گیا ہے ۔



