پاکستان

شاہ محمود قریشی کے بعد عمران خان کو 9مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جائے گا

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے ابھی صرف ان کی ضمانت ہوئی ہے،عمران خان کی فوری رہائی کے کوئی امکانات نہیں : عمر چیمہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) شاہ محمود قریشی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9مئی واقعات کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جائے گا؟ اس حوالے سے سینئر صحافی عمر چیمہ نے بڑے راز سے پردہ فاش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے ابھی صرف ان کی ضمانت ہوئی ہے،عمران خان کی فوری رہائی کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بعد یہ بھی امکان ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 9مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا سکتا ہے جس کے بعد ان کی رہائی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button