انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے گھٹنے ٹیک دئیے،،وزیراعظم شہبازشریف کو بات چیت کی پیشکش

وزیراعظم کے ہمراہ قازقستان کے دارلحکومت آستانہ جائیں گے جہاں وزیراعظم شہبازشریف اور بھارتی وزیراعظم مودی کے مابین ملاقات کا امکان ہے

نیو دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے گھٹنے ٹیک دئیے،،وزیراعظم شہبازشریف کو بات چیت کی پیشکش کردی ۔واضح ہو کہ ڈپٹی وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈارنے امریکی سعودی عرب چینی سفیروں سے جمعہ کو الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں وہ آئندہ ہفتے شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کےلیے وزیراعظم کے ہمراہ قازقستان کے دارلحکومت آستانہ جائیں گے جہاں وزیراعظم شہبازشریف اور بھارتی وزیراعظم مودی کے مابین ملاقات کا امکان ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 سے 3 جولائی تک ہونے والی آستانہ کانفرنس کے موقع پر الگ سے بہت سی سفارتی سرگرمیاں ہوں گی۔  اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اپنے بھارتی ہم منصب نریندار مودی سے ملاقات کریں گے ۔ یہاں چینی اور روسی صدور بھی موجود ہوں گے۔  ذرائع نے باور کرایا کہ بین الاقوامی کمیونٹی اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات میں بہتری دیکھنے کی منتظر ہے اور کوششیں جاری ہیں کہ آستانہ اجلاس میں بات چیف دکھاوے کے مصافحے سے آگے بڑھ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button