انٹرنیشنل

سمندری درجہ حرارت، بڑے بڑے طوفان کا خطرہ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

سمندر کی سطح کے ریکارڈ بلند درجہ حرارت کے باعث یہ سال بحر اوقیانوس، کیریبین اور وسطی امریکہ کے لیے سمندری طوفانوں کے حوالے خطرناک ہوگا: ڈبلیو ایم او

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑھتے ہوئے سمندری درجہ حرارت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بڑے بڑے طوفان آنے کا اندیشہ ہے اس لئے احتیاطی تدابیر جلد از جلد مکمل کی جائیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی ادارے نے سمندری طوفانوں کے حوالے سے بھی رواں سال کو غیر معمولی قرار دیا ہے جس کی جھلک ‘بیرل’ نامی سمندری طوفان کی شدت کی صورت میں سامنے آئی ہے جس نے متعدد کیریبین جزیروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے ‘ڈبلیو ایم او’ نے انتباہ کیا ہے کہ سمندر کی سطح کے ریکارڈ بلند درجہ حرارت کے باعث یہ سال بحر اوقیانوس، کیریبین اور وسطی امریکہ کے لیے سمندری طوفانوں کے حوالے خطرناک ہوگا۔ ڈبلیو ایم او کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کو بیریٹ نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے سالوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے صرف ایک سمندری طوفان کی ضرورت ہے۔ کو بیریٹ کے مطابق سال 2017 میں ‘ماریا’ نامی سمندری طوفان نے کیریبین جزیرے ڈومینیکا کو اس کی مجموعی پیداوار کا 800 فی صد نقصان پہنچایا تھا۔ اقوامِ متحدہ نے کیٹیگری پانچ کے ‘بیرل’ نامی سمندری طوفان سے کیریبین کے جزیروں میں تباہی سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی پر زور دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button