نگرنگرسے

محرم الحرام:پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ،ڈبل سواری پر پابندی

محرم الحرام کےجلوسوں اورمجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، عوامی مقامات پرہتھیاراورآتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگیب

لاہور (کھوج نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیشِ نظر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کےجلوسوں اورمجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، عوامی مقامات پرہتھیاراورآتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر دفعہ 144 نافذ ہوگی جبکہ جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا عمارتوں کی چھتوں پرمورچوں کی تعمیرپرپابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں عمارتوں کی چھتوں پر پتھ، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنےپرپابندی عائد ہوگی۔ بزرگ شہری، خواتین اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کوڈبل سواری پرپابندی سےاستثنیٰ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button