پاکستان

پی ٹی آئی کا اصل اختلاف کیا ہے؟ علی امین گنڈا پور نے واضح کر دیا

ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے' ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں، قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے: علی امین گنڈا پور

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا اصل اختلاف کیا ہے؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے واضح کر دیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں، قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، پوری قوم کو پتا ہے عدلیہ پر دباؤہے، عدلیہ کو کہا ہے آپ پردباو ہے تو بتائیں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی جب کہ چیف جسٹس پاکستان ہمارے خلاف کیسز میں بینچز سے علیحدہ ہوں۔ علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ نہیں نکلا، عمران خان کہتے رہے ہیں کہ میں مذاکرات کے لیے تیار ہوں، جعلی کیسز واپس لیں پھر مذاکرات ہوں گے، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ عمران خان کا ہے اور اے پی سی میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں بات عزم استحکام کی ہوئی آپریشن کی نہیں، ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق جو کام کر رہا ہے وہ آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے، ہمارا جلسہ ہوگا، انتظامیہ کو چاہیے اپنے حکم پرعملدرآمد کرائے، آئین کے تحت ہمیں جلسے، جلوسوں اور احتجاج کا حق ہے، حکومت بیساکھیوں پر ہے اور مینڈیٹ ان کے پاس نہیں، عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button