نگرنگرسے
پولیس اہلکاروں پرپتھراؤ اورتوڑ پھوڑ،مظاہرہن کیخلاف مقدمہ درج
مبینہ طور پرلاپتہ ظہیراحمد کی بازیابی کےلیے 11 جولائی کواہل خانہ اوربلوچ یکجہتی کمیٹی نےریلی نکالی تھی

کوئٹہ(کھوج نیوز) ریڈ زون کےاطراف میں پولیس اہلکاروں پرپتھراؤ اورتوڑ پھوڑ کرنےپرمظاہرہن کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کےمطابق سب انسپکٹرکی مدعیت میں مقدمہ ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کےمطابق کوئٹہ کےریڈ زون کےاطراف میں مشتعل مظاہرین نے 7 سرکاری گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچایا۔
پولیس کےمطابق ریلی کےلیےاجازت نہیں تھی،مشتعل مظاہرین نےدفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔ مبینہ طور پرلاپتہ ظہیراحمد کی بازیابی کےلیے 11 جولائی کواہل خانہ اوربلوچ یکجہتی کمیٹی نےریلی نکالی تھی۔