نگرنگرسے
وائٹ کورولا گینگ نےکراچی آئےایک اورغیرملکی مہمان کولوٹ لیا
ریڈ زون سے بوہرہ کمیونٹی کےفرانسیسی شہری کولوٹنے کےبعدکورولا گینگ نےنارتھ ناظم آباد میں بھارتی شہری کوتلاشی کےبہانے لوٹ لیا

کراچی(کھوج نیوز)وائٹ کورولا گینگ نےبوہرہ کمیونٹی کےکراچی آئے ایک اورغیرملکی مہمان کولوٹ لیا۔گزشتہ روزریڈ زون سے بوہرہ کمیونٹی کےفرانسیسی شہری کولوٹنے کےبعدکورولا گینگ نےنارتھ ناظم آباد میں بھارتی شہری کوتلاشی کےبہانے لوٹ لیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگی ہے۔ملزمان نے اپنا تعارف پولیس اہلکار کے طور پر کرایا اور پاسپورٹ چیک کیا، پاسپورٹ چیک کرنے کے دوران ملزمان نے رقم لوٹی اور فرار ہوگے۔فوٹیج میں مہمان شہری کو کار کے پیچھے بھاگتے ہوے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ملزمان کی گاڑی کا نمبر بھی واضح ہے۔