پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کا حکومتی فیصلہ،پیپلزپارٹی نے سوال اُٹھا دیا

سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نےکہا کہ پی پی کو اس فیصلہ پر اعتماد میں نہیں لیاگیا

کراچی(کھوج نیوز)پی ٹی آئی پرپابندی کا حکومتی فیصلہ،پیپلزپارٹی نےسوال اُٹھا دیا۔رپورٹ کےمطابق  پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگانے کےحکومتی فیصلے پرپیپلز پارٹی کاباضابطہ رد عمل سامنےآگیا۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نےکہا کہ پی پی کو اس فیصلہ پر اعتماد میں نہیں لیاگیا، ہم حکومت کے اس فیصلے کے حوالےسےاپنی پارٹی کےاندرمشاورت کریں گے۔

شازیہ مری نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button