پاکستان

شازیہ مری سے شوکت جاوید میر کی ملاقات، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر گفتگو

ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خاندانوں کی بلا تخصیص شمولیت،انتظامی مسائل، سیاسی و پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر و چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری سے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت جاوید میر، ممبر ضلع کونسل حسنین کاظمی نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے میں مستحق خاندانوں کی بلا تخصیص شمولیت،انتظامی مسائل، سیاسی و پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شوکت جاوید میر نے شازیہ مری کو اپنے حلقہ لیپہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے مارچ میں دورے کرنے کی یقین دہانی کرا ئی۔

بھارت کیساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی پر حنا ربانی کھر پھٹ پڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button