انٹرنیشنل

سعودی عرب :منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 4 پاکستانی بھی گرفتار

ریاض ریجن میں کی گئی کارروائی میں ایک پاکستانی اور ایک ایتھوپین شہری کو گرفتار کیا گیا جن سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادارہ انسداد منشیات کے مطابق ریاض ریجن میں کی گئی کارروائی میں ایک پاکستانی اور ایک ایتھوپین شہری کو گرفتار کیا گیا جن سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔

جدہ میں 3 پاکستانی افراد کو گرفتار کر کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی۔ ادارہ انسداد منشیات کے مطابق ینبع میں ایک سعودی شہری کو ساڑھے7 کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا جبکہ جازان میں 4 ایتھوپین شہریوں کو گرفتار کر کے ان سے بھی منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button