شوبز

ماڈل نور زرمینہ21لڑکیوں کو پچھاڑ کر دبئی کا مس یونیورس پاکستان مقابلہ جیت گئی

فائنلسٹس میں کیرن پنٹو، انزیلہ عباسی، حور مہاویرا اور زینب رضا شامل تھی

لاہور(شوبزڈیسک)اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نور زرمینہ کو دبئی میں مس یونیورس 2024 قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ شب دبئی میں مقابلہ منعقد ہوا جس میں نور زرمینہ نے 21 امیدواروں کو شکست دی۔ مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں نمرہ جیکب فرسٹ رنر اپ رہیں۔ دیگر فائنلسٹس میں کیرن پنٹو، انزیلہ عباسی، حور مہاویرا اور زینب رضا شامل ہیں۔ اس مقابلے میں پاکستان کی طرف سے غیر معمولی ٹیلنٹ سامنے آیا۔

دبئی کے یگین گروپ کے تحت کرایا جانے والا یہ مقابلہ حسن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس کا واحد مقصد انٹرنیشنل اسٹیج کے لیے پاکستان کی بہترین نمائندہ کا انتخاب یقینی بنانا تھا۔نور زرمینہ نومبر میں میکسیکو میں ہونے والے 73ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔نور زرمینہ 9 ممالک میں رہ چکی ہیں۔ وہ صحیح معنوں میں عالمگیر کنٹیسٹنٹ ہیں۔ انہوں نے حیاتیات اور کاروبار میں ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے لندن میں وینچر کیپٹل انویسٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button