پاکستان

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی

صنم جاوید، عالیہ حمزہ، کنول شوزب، روبینہ شاہین اور سیمابیہ طاہر کو قومی اسمبلی 'لال چند ملہی کا نام اقلیتی نشست جبکہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے دیا گیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی، جن میں خواتین کی 67 اور 11 اقلیتی نشستیں جمع کروائی گئی فہرست کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مخصوص نشستوں کی فہرست میں قومی اسمبلی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی نے 67 خواتین اور11 اقلیتی نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرائی ہے، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، کنول شوزب، روبینہ شاہین اور سیمابیہ طاہر کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے لال چند ملہی کا نام اقلیتی نشست کے لیے دیا گیا ہے، یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button