پاکستان

پی ٹی آئی نے احتجاج ملتوی کیوں کیا؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ سب ہکا بکا رہ گئے

عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے'اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کی جائے گی: عامر مغل

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو ملتوی کیوں کیا؟ اس حوالے سے ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی کے اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کواحتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ عامر مغل نے بتایا کہ اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلان کیا تھا اورکارکنوں نے پہنچنا شروع کردیا ہے۔ ادھر جے یو آئی مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کر رہی ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے تمام ایم این ایز اپنے اپنے حلقے میں احتجاجی مظاہرے کی ہدایت کی تھی جبکہ اسلام آباد سے احتجاج کی قیادت شعیب شاہین کے ہاتھ میں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button