پاکستان

پاکستان کے لئے اچھی خبر، فچ ریٹنگ ایجنسی نے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا

فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے، معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ ریٹنگ ایجنسی نے تقریبا 7 ماہ بعد پاکستان کیلئے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فچ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ بہتر کرتے ہوئے ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کردی۔فچ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ایگڑیکٹو بورڈ اجلاس کی منظوری سے قبل چین، سعودی عرب اور یوایای سے باہمی معاہدوں کے قرض کو رول اوور کرانا ہوگا۔ فچ کا بتانا ہے کہ پاکستان نے حالیہ وفاقی بجٹ میں معیشت کی بہتری کیلیے پالیسی اقدامات کیے ہیں، پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلیے مزید 3 فیصد اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کو انرجی شعبے، ریاستی ملکیتی اداروں میں اسٹرکچرل اصلاحات اور زرعی آمدن پر ٹیکس لگانیکے لیے قانون سازی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فچ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان کی بیرونی فنڈنگ رسائی بہتر ہوئی ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے باعث ریٹنگ اپ گریڈ کی گئی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے میں رہتے ہوئے پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button