وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورنوازشریف شیخوپورہ کےنواحی علاقے راوی سفائربے پہنچ گئے
وزیراعلیٰ مریم نوازاورمحمد نوازشریف نےریورٹریننگ ورکس اینڈ بیراج سائٹ کا دورہ کیا اورسفائر بے پرہونےوالی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورپاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدرمحمد نوازشریف شیخوپورہ کےنواحی علاقے راوی سفائربے پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازاورمحمد نوازشریف نےریورٹریننگ ورکس اینڈ بیراج سائٹ کا دورہ کیا اورسفائر بے پرہونےوالی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازاورمحمد نوازشریف نےکوفرڈیم سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نےعام لوگوں سے زبردستی زمینیں لینےکی عوامی شکایت پراظہارناپسندیدگی کیا اورتھرڈ پارٹی آڈٹ کرانےکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےروڈا پراجیکٹ میں آنےوالی کچی آبادیوں کومناسب مقامات پرمنتقل کرنےکا حکم دیا۔ راوی ریور سٹی پراجیکٹ کےلئےدنیا کےبہترین پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنےاورروڈا پراجیکٹ میں بہترین تعمیراتی معیاریقینی بنا نےکی ہدایت کی۔ تعمیراتی معیارکی مانیٹرنگ کےلیےخصوصی ٹیم تشکیل دینےکی تجویزپراتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازاورقائد محمد نوازشریف کوریورٹریننگ ورک ڈویلپمنٹ پلان کےبارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی ای او ”روڈا“ عمران امین نےپراجیکٹ کےبارے میں تفصیلات سےبریفنگ دیتےہوئےبتایاکہ دریا راوی کےدونوں اطراف3 فیزمیں 46 کلومیٹرچینلائزیشن کی جائےگی۔ روڈا پراجیکٹ میں 36 فیصد ایریا جنگلات اورسرسبز کےلیےمختص ہوگا۔
بریفنگ میں مزید بتایاگیاکہ سائفن تا ہڈیارہ ڈرین 46 کلومیٹرطویل3 رویہ سڑک بنائی جائےگی۔ راوی ریورفرنٹ پرا جیکٹ میں3 بیراج بھی بنائےجائیں گے۔ سینئرمنسٹرمریم اورنگزیب،معاون خصوصی راشد نصراللہ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاؤسنگ اسداللہ خان،کمشنر زید بن مقصود اورروڈا حکام بھی موجود تھے۔