پاکستان

اپنےالفاظ پرقائم ہوں کسی صورت معافی نہیں مانگوں گا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ڈٹ گئے

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سنگجانی جلسےمیں کہےاپنےالفاظ پرقائم ہوں، اسے پیچھےہٹوں گا نہ ہی معافی مانگوں گا

پشاور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ جلسےمیں بولےگئےاپنےالفاظ پرقائم ہوں کسی صورت معافی نہیں مانگوں گا۔ پشاورمیں پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کےدوران پارلیمانی پارٹی کے اراکین نےوزیراعلیٰ کے رات بھرغاب رہنے پرتشویش کا اظہارکیا جبکہ علی امین گنڈاپور نےکہاکہ رات بھرکسی نےکہیں زبردستی نہیں بٹھایا بلکہ اجلاس میں تھا اورجیمرکی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا تو اہل خانہ اورساتھیوں میں تشویش پھیل گئی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سنگجانی جلسےمیں کہےاپنےالفاظ پرقائم ہوں، اسے پیچھےہٹوں گا نہ ہی معافی مانگوں گا، بانی پی ٹی آئی نے میرے مؤقف کی تائیدکی ہےاب جسے مخالفت کرنی ہےکرلے۔ اجلاس میں وزیراعلی کےاٹل لہجے کی وجہ سے ارکان بھی ان کے ہم نوا ہوگئے اور سب نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کےمؤقف کی حمایت کردی اور مستقبل کےجلسوں میں بھی سخت مؤقف اپنانے پراتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button