پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈا پورکی گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن زیدی نےتھانہ بارہ کہو میں درج مقدمےکی سماعت کی اوراس دوران غیرقانونی اسلحہ اورشراب برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے

اسلام آباد (کھوج نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نےوزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور کےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔کھوج نیوز کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن زیدی نےتھانہ بارہ کہو میں درج مقدمےکی سماعت کی اوراس دوران غیرقانونی اسلحہ اورشراب برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈا پور کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ 
سماعت کےدوران عدالت نےکہا کہ علی امین گنڈا پورمتعدد بارعدالتی طلبی کےباوجود عدالت کےروبرو پیش نہ ہوئے۔ عدالت نےحکم دیا کہ علی امین گنڈا پورکوگرفتارکر کےآئندہ سماعت میں پیش کیا جائےاورکیس کی سماعت کو 12اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button