انٹرنیشنل

حزب اللہ رہنماء ہاشم صفی الدین کی ہلاکت، اسرائیلی حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا

اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کے متعلق اسرائیلی حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا ہے جس کے بعد اس صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، جب اس حوالے سے مصدقہ معلومات ملیں گی تو اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ پر اطلاع دے دی جائے گی۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے جمعرات کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button