سوشل ایشوز

ایف بی ایریا بلاک 11 میں گلی سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

بچی کی شناخت آمنہ دختر عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

کراچی(کھوج نیوز)فیڈرل بی ایریا بلاک 11 میں گلی سے 3 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی شناخت آمنہ دختر عبدالباسط کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بچی صبح اسکول جانے والے بہن بھائیوں کے پیچھے نکلی تھی جو 7 بج کر 30 منٹ پر گھر سے کچھ فاصلے پر مردہ حالت میں ملی۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ بچی کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا، بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔ ذیشان صدیقی کے مطابق بچی 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، جس کے والد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں، گلی میں سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button