انٹرنیشنل
اسرائیل کےلبنان پرفضائی حملے،5 ہیلتھ ورکرجاں بحق ہوگئے
اسرائی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے

بیروت(ویب ڈیسک) اسرائیل کےلبنان پرفضائی حملےجاری ہیں اورتازہ ترین حملوں میں 5 ہیلتھ ورکرجاں بحق ہوگئےہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
اسرائی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق مارےگئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے۔