انٹرنیشنل

بھارت اورکینیڈا کےدرمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی،ایک دوسرے کے چھ، چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے سلسلے میں بھارتی ہائی کمشنر اور دیگر عملے سے پوچھ گچھ کی جائے گی

ٹورنٹو/نیو دہلی(ویب ڈیسک) بھارت اور کینیڈا نے ایک دوسرے کے چھ، چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کے باعث بھارت نے قائم مقام کینیڈین ہائی کمشنر سمیت چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے بھی بھارتی ہائی کمشنر سمیت اس کے چھ سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔

دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات میں ایسے وقت تناؤ دیکھنے میں آ رہا ہے جب کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے سلسلے میں بھارتی ہائی کمشنر اور دیگر عملے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پیر کو بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں اپنے ہائی کمشنر اور دیگر سفارتی عملے کی سیکیورٹی سے متعلق کینیڈین حکومت پر بھروسا نہیں ہے۔ لہذٰا انہیں واپس بلایا جا رہا ہے۔”

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق اتوار کو اُنہیں کینیڈا سے ایک سفارتی مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور دیگر سفارت کاروں سے ہردیپ سنگھ نِجر کے کیس میں تفتیش کی جائے گی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے ان الزامات کو ‘مضحکہ خیز’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین حکومت اس معاملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button