پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ،کرغزستان کےوزیرِاعظم پاکستان پہنچ گئے

رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کا 23 واں اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) کرغزستان کےوزیرِاعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کےلیےپاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نےکرغزستان کے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کےسربراہان حکومت کی کونسل کا 23 واں اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگا۔

اجلاس کےموقع پرشہربھر کےاہم مقامات کو رنگ برنگی روشنیوں اورپاکستانی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔ ایس سی او کے اجلاس میں رکن ممالک کے رہنما ہاہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری کے لیے اہم تنظیمی فیصلے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button