پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے،بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے

کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے

اسلام آباد(کھوج نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان، بیلاروس، قازقستان کے وزیراعظم اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے۔کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، جہاں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلی سول وفوجی حکام نے نورخان ائربیس پر مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔استقبال کے موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے جب کہ دونوں رہنماں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button