پاکستان

توشہ خانہ کیس،ضمانت منظورکرلی گئی،بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا امکان

بشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں ہیں، ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو آج ہی رہا کیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکرلی گئی جس کے بعد ان کی اڈیالہ جیل سے آج ہی رہائی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں ہیں، ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو آج ہی رہا کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

اس سے قبل آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی تھی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے جبکہ آج ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے دلائل کا آغاز کیا تھا۔ آج عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فوری فیصلہ سنا دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button