کھیل

انگلینڈ کی آدھی ٹیم 98 رنز پر پویلین لوٹ گئی

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری، اولی پوپ کو 3 رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کیا جبکہ مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی آدھی ٹیم 98 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گری جب زیک کرالی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں نعمان علی نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی دوسری وکٹ 70 رنز پر گری، اولی پوپ کو 3 رنز پر ساجد خان نے آؤٹ کیا جبکہ مہمان ٹیم کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری، جب جو روٹ 5 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار ہوئے۔ انگلینڈ کی چوتھی اور پانچویں وکٹ 98 رنز پر گریں، جب بین ڈکٹ 52 اور ہیری بروک 5 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 3 اور نعمان علی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں آج انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس کبھی پلان کے مطابق ہو جاتا ہے، کبھی نہیں، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے. شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button