نگرنگرسے

بورڈ نتائج میں تاخیر کا معاملہ، آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ

دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے جبکہ چیئرمین بورڈ نے نتائج میں تاخیر سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے

کراچی (کھوج نیوز) حیدر آباد انٹر بورڈ میں نتائج میں تاخیر کے معاملہ پر آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ان دونوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی منیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ حیدرآباد نے آئی ٹی منیجر کا تبادلہ کردیا اور ناظم امتحانات کے اختیارات ڈپٹی سیکرٹری کو تفویض کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے جبکہ چیئرمین بورڈ نے نتائج میں تاخیر سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button