شوبز

گوری خان اپنےشوہربالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی بدتمیزیوں پرخاموش نا رہ سکیں

شاہ رخ اور گوری کی شادی کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پربھارتی میڈیا پر سپراسٹارکا  گوری سے متعلق ایک اعترافی  بیان شیئرکیا گیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ سپراسٹارشاہ رخ اوران کی اہلیہ گوری خان  آج اپنی شادی کی 33 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ ان 33سالوں کے دوران جہاں شاہ رخ نے ایک عام اداکارسےسپراسٹار بننے تک کا سفر طےکیا وہیں بالی وڈ کنگ کی ذاتی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے جن کا اعتراف شاہ رخ اپنےکئی انٹرویوزمیں کرتے آئے ہیں۔

شاہ رخ اور گوری کی شادی کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پربھارتی میڈیا پر سپراسٹارکا  گوری سے متعلق ایک اعترافی  بیان شیئرکیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بدتمیزیوں پر اہلیہ گوری کے رویے پربات کی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق 2018 میں سلمان خان کے شو ’دس کا دم ‘ میں  شاہ رخ خان شریک ہوئے تھے جس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ گوری کی طرف سے ملنے والی سپورٹ پر بات کی تھی ۔

شاہ رخ نے کہا تھا کہ ’جب بھی کوئی دوست غلطی کرے یا کوئی بُرا کام کرے تو اس کے پاس گوری جیسا ساتھی ہونا چاہیے، میں نے بہت سی غلطیاں کی ہیں، بدتمیزیاں کی ہیں،  بہت گھٹیا پن کیا ہے  لیکن گوری نے خاموش رہ کر میرا خیال رکھا ہے‘ ۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے 25 اکتوبر 1991 کو  ہندو مذہب کی روایت کے مطابق تقریب میں گوری چھبر سے شادی کی تھی، ان کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button