شوبز

گلوکارہ سارا رضا نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو دھول چٹا دی

آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں ہے، اس طرح اور بھی بہت سارے نام آتے ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر کچھ نہیں: گلوکارہ سارا رضا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور گلوکارہ سارا رضا نے اپنی ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ کو دھول چٹا دی ، انہوں نے آئمہ بیگ کو ایک تھکی ہوئی گلوکارہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ سارا رضا نے آٹو ٹیون استعمال کرنے والوں کو گلوکاروں کی فہرست سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو پھر آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں ہے، اس طرح اور بھی بہت سارے نام آتے ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر کچھ نہیں۔ سارا رضا کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ اور ماڈل کے طور پر ہمیں یہ چہرا پسند ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں فلم بناں تو آئٹم سانگ کیلئے میں مہوش حیات کو ہی لوں گی لیکن میں مہوش حیات سے گانا گانے کا نہیں بولوں گی۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ آئمہ بیگ کو اس بارے میں سوچنا چاہیے اور انہیں ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button