انٹرنیشنل

شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کےمیزائل نے عمودی اڑان بھرتےہوئے 1 ہزارکلومیٹرکا فاصلہ کامیابی سےطےکیا اورجاپان کےخصوصی اقتصادی زون سےباہرسمندرمیں جا گرا

شکاگو(ویب ڈیسک) امریکی انتخابات سے چند دن قبل شمالی کوریا نےبین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کردیا۔ امریکی میڈیا کےمطابق شمالی کوریا نےبین البراعظمی میزائل تجربےکی تصدیق کردی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا ہےکہ آئی سی بی ایم میزائل تجربہ مناسب فوجی کارروائی، دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہاراورملکی سلامتی کےلیےخطرہ بننے والےدشمنوں کےلیے انتباہ ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کےمطابق شمالی کوریا کےمیزائل نے عمودی اڑان بھرتےہوئے 1 ہزارکلومیٹرکا فاصلہ کامیابی سےطےکیا اورجاپان کےخصوصی اقتصادی زون سےباہرسمندرمیں جا گرا۔ بیلسٹک میزائل نےگرنےسے قبل 86 منٹ تک 7 ہزارکلومیٹر کی ممکنہ اونچائی تک پروازکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button