پاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو لےجانا چاہےتو اس کو بھیج دینا چاہیے،رانا ثنااللہ کا حیران کن بیان سامنے آگیا

مسلم لیگ (ن) کےرہنما رانا ثنا اللہ نےکہاکہ اگرامریکا بانی چییئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مدد کےلیےآتا ہےتودیکھا جائےگا۔ یہ وہی بندا ہے نا جوکہتا تھاکہ ہم کوئی غلام ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو لےجانا چاہےتو اس کو بھیج دینا چاہیے،رانا ثنااللہ کا حیران کن بیان سامنے آگیا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنما رانا ثنا اللہ نےکہاکہ اگرامریکا بانی چییئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مدد کےلیےآتا ہےتودیکھا جائےگا۔ یہ وہی بندا ہے نا جوکہتا تھاکہ ہم کوئی غلام ہیں امریکا کی بات کیوں مانیں تو پھرٹھیک ہے ہم بھی ان کی بات کیوں مانیں ہم بھی تو غلام نہیں ہیں۔ “ٹرمپ جھوٹ بولتا ہے، غیر قانونی کام کرتا ہے کیپیٹل ہل پرحملہ کرایا،” رانا ثنا اللہ نےنومنتخب امریکی صدرکو آڑے ہاتھوں لےلیا

 وزیر اعظم کےمشیر برائےسیاسی اموررانا ثنا اللہ نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا عمران خان کہا جائےیا عمران خان کو امریکا کا ٹرمپ کہا جائےتو اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، کیونکہ اندونوں میں کافی عادتیں ملتی ہیں۔’جھوٹ بولنا، ہٹ دھرمی کرنا، دوسروں کا مزاق اڑانا، اپنی بات کو منوانے کےلیے غیرقانونی ہتھکنڈے اپنانا‘۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےبھی عمران خان کی طرح وائٹ ہاؤس پرحملہ کیا، لوگوں کواکٹھا کرکےحملہ کرایاگیا، کیپیٹل ہل پرحملہ دیکھ لیں۔ ’اگرامریکا عمران خان کی مدد کےلیے آتا ہے، تو ٹھیک ہےوہ جب آئےگا تو دیکھا جائےگا۔ عدالتی نظام کےتحت اگر کسی کو سزا ہوئی ہے، تو ہم کوئی غلام ہیں ان کے کہنے پر چیز کو تبدیل کردیں‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے انہیں پاکستان کا عمران خان اور عمران خان کو امریکا کا ٹرمپ کہا جائے۔ یہ سارے کام ڈونلڈ ٹرمپ کرتا رہا ہے، میرے کہنے یا نا کہنے سے فرق نہیں پڑتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے جو ٹویٹ ڈیلیٹ کیے اس کا علم نہیں لیکن مریم نواز نے جو کہا وہ ٹھیک کہا۔ مبارکباد دینا اچھی بات ہے یہ رسم کے طور پر دیتے ہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو لے جانا چاہے تو اس کو بھیج دینا چاہیے تاکہ دونوں بھائی وہاں مل کر کام کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button