کھیل

ون ڈے سیریز،پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان فیصلہ کُن میچ کل کھیلا جائے گا

آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ایڈیلیڈ سے پرتھ پہنچ گیا جہاں کل دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گی

پرتھ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اورآسٹریلیا کےدرمیان ون ڈے سیریزکا فیصلہ کُن میچ کل کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ایڈیلیڈ سے پرتھ پہنچ گیا جہاں کل دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گی۔ تین میچوں کی سیریز کا یہ فیصلہ کُن میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا۔ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔ اس ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button