کیا بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھنےجارہی ہیں ؟حقیقت کھل کرسامنے آگئی
۔بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نے وزیراعلی ہاؤس پشاورمیں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنیکاشوق نہیں اپنے شوہرکیلیے فکرمندہوں

پشاور(کھوج نیوز)کیابانی پی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سیاست میں قد رکھنے جارہی ہیں ؟حقیقت کھل کر سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق بشری بی بی کا کہنا ہے کہ میری سیاست میں انٹری سے متعلق پراپیگنڈاچل رہاہے، سیاست میں آنیکاشوق نہیں اپنے شوہر کے لیے فکرمند ہوں۔بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نے وزیراعلی ہاؤس پشاورمیں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنیکاشوق نہیں اپنے شوہرکیلیے فکرمندہوں،مجبوری ہیے اس لیےآپ سے بات کررہی ہوں، مجھے بات کرنے پرمجبورکیاگیا ہے۔
بشری بی بی کاوزیراعلی ہاس پشاورمیں پارٹی اجلاس میں کہنا تھا کہ میری سیاست میں انٹری سے متعلق پراپیگنڈاچل رہاہے،نہ پہلے سیاست کی اورنہ اب کررہی ہوں، بانی پی ٹی آئی کامکمل موقف آپ کے سامنے رکھ رہی ہوں، بانی پی ٹی آئی کاپیغام ہے سب نے ڈی چوک پہنچناہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشری بی بی نیوزیراعلی ہاس پشاورمیں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک تک پہنچنے کی سب کے پاس ویڈیوہونی چاہیئے،جوان ہدایات پرعمل درآمدنہیں کریگاان کیخلاف کارروائی ہوگی۔



