کھیل
		
	
	
فخرزمان کی ٹیم میں واپسی،ہیڈ کوچ عاقب جاوید کھل کر بول پڑے
وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نےکہا ہےکہ فخرزمان کےفٹنس مسائل تھے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فخرزمان کی ٹیم میں واپسی،ہیڈ کوچ عاقب جاوید کھل کربول پڑے۔رپورٹ کے مطابق وائٹ بال فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نےکہا ہےکہ فخرزمان کےفٹنس مسائل تھے۔ لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ فخرزمان کےجیسےہی فٹنس مسائل حل ہوتےہیں، انہیں منتخب کرلیں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ فخرزمان میچ واریئرہیں۔
انہوں نےکہاکہ کوچنگ میرے لیےنئی نہیں، 22 سال سےاس سےمنسلک ہوں، ڈبل رول کی وجہ سےکوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ عاقب جاوید نےیہ بھی کہاکہ سلیکشن کمیٹی میں پہلےذمے داری ملی،سلیکشن سےمتعلق مثبت نتائج سامنے آئےہیں۔
 
				


