پاکستان
جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ اگلے 7 دنوں میں کیا ہوگا؟فیصل واوڈا کے بیان نےملک بھر میں ہلچل مچادی
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی کال دی ہے۔ اس کی وجہ جنرل فیض حمید ہی ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز)جنرل (ر) فیض حمید کےساتھ اگلے 7 دنوں میں کیا ہوگا؟فیصل واوڈا کےبیان نےملک بھرمیں ہلچل مچادی۔رپورٹ کے مطابق سینیٹرفیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہےکہ انٹرسروسزانٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پرآئندہ پانچ سےسات دنوں میں فرد جرم عائد کردی جائےگی۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کی کال دی ہے۔ اس کی وجہ جنرل فیض حمید ہی ہیں، کیونکہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ 14 دسمبر کے بعد فیض حمید کی خبر آنے والی ہے۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید کی خبر 14 دسمبر سے پہلے ہی آجائے گی۔